صوبائی دلرالحکومت ،چوری دکیتی کی متعدواردا تیں ، مز احمت پر ایک خاتون زخمی

صوبائی دلرالحکومت ،چوری دکیتی کی متعدواردا تیں ، مز احمت پر ایک خاتون زخمی

  

لا ہور (کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، زیورات اورگاڑیوں سے محروم کر دیاجبکہ مزحمت پر ایک خاتون کو چھری مار کر زخمی کردیا-ذرائع کے مطابق غازی آباد حسین پو رہ کے رہائشی عبدالستار کے گھرمیں دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 50ہزار اور زیورات لوٹنے کے بعد مزاحمت پرعبدالستار کی والدہ کو چھری مار کر شدید زخمی کردیا ۔ڈیفنس بی فیز 5میں وقار کے گھر میں تین ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو باندھ کر گھر سے 13لاکھ کی نقد ی اور زیورات لوٹ کر لے گئے ۔ ڈاکوؤں نے وحدت کالونی میں حامد اور اسکی فیملی سے 80ہزار،سبزہ زار میں نعیم اور اسکی فیملی سے 50ہزار،گارڈن ٹاؤن میں حیدر سے 45ہزاراور ہربنس پو رہ میں اسدسے 13ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ستو کتلہ کے علاقہ میں باجوہ ہا ؤس سے چو ر قیمتی اشیائچوری کر کے لے گئے۔علاوہ ازیں غازی آباد میں لیاقت کی گاڑی اور جنوبی چھاؤنی میں ارسلان،فیصل ٹاؤن میں علی،ہربنس پو رہ میں مبشر اور عرفان،مصطفی ٹاؤن میں فریاد،چوہنگ میں شاویز،گرین ٹاؤن میں فہیم،نواب ٹاؤن میں رحمن،سمن آباد میں شفیع،اقبال تاؤن میں عماد،گلشن راوی میں حبیب،وحدت کالونی میں صہیب اور بھاٹی گیٹ میں ناصر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -