منچن آباد ظالم در ندے حوا کی بیٹی کو بر ہنہ کر کے سرک پر گھسیٹتے رہے ، دیہاتی خا مو ش تماشائی بن گے

منچن آباد ظالم در ندے حوا کی بیٹی کو بر ہنہ کر کے سرک پر گھسیٹتے رہے ، دیہاتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منچن آباد(تحصیل رپورٹر)ظالم درندے حوا کی بیٹی کو برہنہ کر کے سڑک پر گھسیٹتے رہے،متاثرہ لڑکی کی چیخ و پکارا ور آہ و بکا سے قریب کھڑے درجنوں دیہاتیوں کا دل بھی پسیج نہ سکا ، ملزمان برہنہ کی گئی لڑکی کو بالوں سے پکڑ کر سر عام گھسیٹتے رہے ، مقامی پولیس نے ملزمان سے مبینہ طور پر بھاری مک مکا کر کے الٹا متاثرہ لڑکی کے خاوند کیخلاف بداخلاقی کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا ،اہل علاقہ سمیت وکلاء و سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور ملزمان سے مک مکامیں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کیمطابق موضع سکھ پور تحصیل منچن آباد کے رہائشی محمد حسین قصائی کی بھابی اس کے گھر آئی ہوئی تھی کہ ملزمان تنویر ،شبیر اور اسلم وغیرہ سمیت نامعلوم اشخاص مسلح ہو کر زبردستی ان کے گھر داخل ہو گئے اور خدیجہ بی بی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے باہر سڑک پر لے آئے اور اسے برہنہ کر دیا اس دوران ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں وقوعہ کی اطلاع پر منچن آباد پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ایک دن کے بعد ملزمان سے مک مکا کر کے متاثرہ لڑکی خدیجہ بی بی کے خاوند کیخلاف زنا کا مقدمہ بھی درج کر دیا حالانکہ انہوں نے ایک یوم قبل زیر دفعہ 511 ت پ کے تحت درخواست گزاری تھی جسے تبدیل کر کے زنا کی جھوٹی تحریر میں بدل دیا گیا ہے صدر بار ایسوسی ایشن منچن آباد میاں اکرام الحق ایڈووکیٹ نے اس افسوس ناک واقعہ پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی اور اس کے خاندان کو مکمل طور پر مفت قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ایس ایچ او منچن آباد محمد بشیر پہلوان نے مذکورہ واقعہ کے متعلق اپنے موقف میں بتایاکے ایف آئی آر نمبر 401/15 میں 354 ا لف جرم ایزاد ہو چکا ہے اس مقدمہ میں دوملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں دونوں مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی ۔
برہنہ

مزید :

علاقائی -