مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے مزید 9شہدا کی اعلٰی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے مزید 9شہدا کی اعلٰی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثے کے مزید10شہداء کی شناخت کے بعد اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں تدفین،اجتماعی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،آرمی چیف،سیکرٹری دفاع اور اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی یس پی آر) کے مطابق راولپنڈی چکلالہ گریثرن میں مانسہرہ ہیلی کاپٹر حادثہ کے 10شہدا میجر مزمل ، میجر ہمایوں ، میجر ڈاکٹر عثمان ، میجر عاطف ،حوالدار منیر ، نائیک رحمت اللہ ،نائیک عامر سعید ، سپاہی امان اللہ ، سپاہی وقار ، لانس نائیک مقبول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چیف جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،سیکرٹری دفاع عالم خٹک و دیگرعسکری حکام اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ،اس سے قبل ہفتے کے روز دو شہد ا میجر ڈاکٹر شہزاد اور حوالدار آصف کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی ، تمام شہداء کی نماز جنازہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے شناخت کے بعد ادا کی گئی ۔پاک فوج نے اجتماعی نماز جنازہ کے بعد شہداء کی میتیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کی ہیں جہاں بعد میں شہدا کو اعلیٰ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے۔شہداء کی میتوں کے ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کو بھیجا گیا تھا جنھوں نے شہداء کی میتوں کو سلامی دی اور ان کی قبروں پر صدر،وزیراعظم،آرمی چیف اور پاک فوج کی طرف سے پھول چڑھائے گئے اور ان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -