قصور سکینڈل ، ویڈیو کے ڈر سے ایک سال قبل خودکشی کرنے والی طالبہ کی درد ناک کہانی کا انکشاف

قصور سکینڈل ، ویڈیو کے ڈر سے ایک سال قبل خودکشی کرنے والی طالبہ کی درد ناک ...

  

 لا ہور (شعیب بھٹی ) قصور ویڈیو سکینڈل میں در د نا ک انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، ویڈیوسکینڈل کے ڈر سے ایک سال قبل خود کشی کر نے والی 14 سا لہ طالبہ کاخا ندا ن بھی انصا ف کا منتظر ،بد نا می اور ر سوائی کے ڈر سے کا خا ندا ن حسین خا نوا لہ چھو ڑ کر کرا چی ر ہنے پر مجبو ر ہو گیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق حسین خا نوا لہ میں 300سے زا ئد معصوم بچوں اور طالبات کے ساتھ بد اخلا قی کے واقعات نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے، پولیس اور انتظامیہ نے معاملے کو دبانے کی کوشش کیں مگرمیڈیا نے ناکام بنا دیا۔ ذرا ئع کے مطا بق ملزموں نے ہا ئی سیکنڈر ی سکو ل کی ایک نو عمر لڑ کی کو بھی بد اخلا قی کا نشانہ بنا یا اور اسکی نازیبا ویڈ یو بنا ئی اور اسے گھر سے زیورات چو ر ی کر نے پر مجبور کر تے ر ہے اور اسے مجبور کرتے رہے کہ اپنی دو ستو ں کو بھی لے کر آئے ور نہ اس کی ویڈ یوگھر پر اور انٹر نیٹ پر اپ لو ڈ کر دی جائیگی، ایک سال قبل جب لڑکی نے ملز م یحیٰ، عا مر ، نسیم کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر مزید کچھ کرنے سے انکا ر کر دیا تو ملزمان نے ویڈیواس کے گھر بھیج دی ،ذلت بھر ی زند گی جینے کے بجا ئیلڑکی نے زہر یلی گو لیاں کھا کر مو ت کو گلے لگا لیا جبکہ مقامی پو لیس واقعہ سے لا علم ر ہی ، لڑکی کے وا لد ین اور بہن بھا ئی قصور چھو ڑ کر کرا چی شفٹ ہو گئے۔ لیکن جب ملزمو ں کا چہر ہ میڈ یا پر آ یا تو لڑکی کے والد ین کوبھی انصا ف کی امید نظر آ ئی توانہوں نے بذ ر یعہ ڈا ک کراچی سے ایک در خواست تھا نہ گنڈا سنگھ والا میں عا مر ، نسیم، یحیٰ کیخلا ف دید ی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -