پنجاب حکومت نے ماہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے ماہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی لگا دی

  

 لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مادہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ صوبے میں بکری ، بھینس دیگر مادہ جانوروں کو ذبح کرنے والے قصابوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے حلال جانوروں کی کمی کے کے خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں مادہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ کو ہدایت نامے جاری کر دیئے ہیں ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق تھی کہ بکریوں بھیڑو بھینسوں و گائے سمیت دیگر مادی جانوروں کو ذبح نہ کریں ۔ مادہ حلال جانوروں کو ذبح کرنے والے قصابوں کے خلاف قانون کے تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جرمانے کے ساتھ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -