ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے درو دیوار لزراٹھے

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے درو دیوار لزراٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد/ لاہور/پشاور/ مظفر آباد(اے این این)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ٗ ریکٹر سکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ٗ زلزلے کا مرکز پاکستان کا افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا ٗ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ٗ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ڈی جی میٹ ڈاکٹرغلام رسول کے مطابق وفاقی جڑواں شہروں سمیت لاہور ٗ پشاور ٗ مظفر آباد ٗ فیصل آباد ٗ بورے والا ٗ سیالکوٹ ٗ وہاڑی ٗ گوجرانوالہ ٗ میانوالی ٗ ننکانہ صاحب ٗ ٹوبہ ٹیک سنگھ ٗ سرگودھا ٗ بہاولپور ٗ شیخوپورہ ٗ پنڈدادنخان ٗ شاہ کوٹ ٗ مردان ٗ نوشہرہ ٗ مانسہرہ ٗ چترال ٗ ہری پور ٗ ایبٹ آباد ٗ ہنگو ٗ لوئردیر ٗ سوات ٗ پارا چنار ٗ بشام ٗ غذر ٗ گلگت ٗ سکردو اور دیگر شہروں میں پیر کی سہ پہر تین بج کر چھ منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔اسی طرح خیبرایجنسی اور اس کے ملحقہ علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں اور سری نگر میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 200 کلو میٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلے کا دورانیہ تقریباً 30 سیکنڈ تھا زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم باغ آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد گھروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ واضح رہے کہ افغانستان ٗ بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں نئی دہلی اور سری نگر میں زلزلے سے خوفزدہ ہوکر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

مزید :

صفحہ اول -