ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھ جانے سے شارٹ فال میں اضافہ

ملک بھر میں بجلی کی طلب بڑھ جانے سے شارٹ فال میں اضافہ

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ملک میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد معمول کی سرگرمیاں شروع ہونے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا۔انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہی جس کے باعث شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو اور کمرشل صارفین پر ڈالا گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 20240 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14310 میگا واٹ رہی طلب ور سد میں 5930 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

مزید :

صفحہ اول -