چودھری نثار سے رچرڈ اولسن کی ملاقات افغان حکومت اور طالبان مذاکرات پر گفتگو

چودھری نثار سے رچرڈ اولسن کی ملاقات افغان حکومت اور طالبان مذاکرات پر گفتگو

  

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات‘ خطے کی صورتحال اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے جاری عمل پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پنجاب ہاؤس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امو رپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضر ب عضب کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور امریکی سفیر نے پاکستان کی حکومت اور فوج کو دہشت گردی کیخلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔ رچرڈ اولسن نے کہاکہ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور معیشت کی بہتری اور سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ رچرڈ اولسن اپنی تعیناتی کی مدت پوری کرنے کے بعد اس ماہ کے آخر تک امریکہ واپس چلے جائیں گے اور وہ ان دنوں پاکستانی حکام سے الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں او ران کی جگہ ڈیوڈ ہیل کو نیا سفیر مقرر کیاگیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -