نوانکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش جمیل عرف جیلا گرفتار ،ڈیڑھ کلو چرس برآمد

نوانکوٹ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش جمیل عرف جیلا گرفتار ،ڈیڑھ کلو چرس ...

  

لاہور(پ ر)نوانکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم جمیل عرف جیلا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر لی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہو ر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں منشیات فروشی، ڈکیتی ، چوری اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کوان وارداتوں میں ملوث ملزموں کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ جس کے تحت آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل پولیس ٹیمیں دن رات جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اقبال نے ایس ڈی پی اونوانکوٹ فرحت عباس کی سربراہی میں ایس ایچ اونوانکوٹ محمد شریف سندھو اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات پر ریڈکیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ اونوانکوٹ محمد شریف سندھواوراس کی ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -