سلطان باہوؒ نے مذہبی منافقت کی مذمت کی ،2016ء بلھے شاہ ؒ کا سال ہو گا، فخر زمان

سلطان باہوؒ نے مذہبی منافقت کی مذمت کی ،2016ء بلھے شاہ ؒ کا سال ہو گا، فخر زمان

  

لاہور (پ ر)پنجابی سنگت پاکستان کے زیر اہتمام پنجابی کمپلیکس میں سلطان باہوؒ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ورلڈ پنجابی کانگریس کے چیئرمین فخر زمان نے کی ۔ کانفرنس میں معروف ادیبوں ، شاعروں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ سنگت کے سیکرٹری جنرل انیس احمد نے ابتدائی گفتگو کی اور کہا کہ صوفیاء کے حوالے سے کانفرنس منعقد ہوئی ہے ۔ فخر زمان نے صدارتی خطاب میں زور دیا کہ پنجابی کو حق دلوانے کے لئے پنجابی مخالف اشرافیہ اور افسر شاہی سے لڑائی لڑنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی لکھاریوں کو متروک الفاظ کا استعمال ختم اور خالصیت پسندی کی دلدل سے باہر نکلنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صوفیاء کا اثاثہ موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان باہو نے مذہبی منافقت کی مذمت کی اور2016ء بلھے شاہ کا سال ہو گا۔

مزید :

علاقائی -