فیصل آبادباد ، مختلف وجوہات پر سات مقامات پر احتجاج ، سڑکیں بلاک ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

فیصل آبادباد ، مختلف وجوہات پر سات مقامات پر احتجاج ، سڑکیں بلاک ، شہریوں کو ...

  

فیصل آباد (بیورورپورٹ )فیصل آباد میں مختلف وجوہات کی بنا پر متاثرہ افراد نے 7مقامات پر روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے احتجاج کئے جن میں یو بی ایل بنک کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے حقوق کی خاطر احتجاجی کیمپ لگایا‘ گاڑیوں کی ان لوڈنگ کی مزوری کم ملنے پر‘ بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے‘ گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اجرت نہ ملنے پر‘ جانوروں کو لگائے جانے والے بی ایس ٹی انجکشن پر عارضی پابندی عائد کرنے پر‘ ایم کیو ایم کی بھتہ خوری اور غنڈا گردی پر‘ نہر سے نعش نہ ملنے پر نہر کی بندش کے لئے احتجاج کئے‘ تفصیلات کے مطابق پہلا احتجاج ضلع کونسل چوک میں پاور لومز اونر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید خالق رامے‘ سدھار سیکٹر کے صدر میاں عادل‘ چیئرمین حاجی نذیر حسین کی قیادت میں درجنوں فیکٹری مالکان نے کیا مظاہرین نے ضلع کونسل چوک کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے مطالبہ کیا لیبر قومی موومنٹ کی بھتہ خوری‘ دہشت گردی اور غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے اور ایل کیو ایم کی وجہ سے پاور لومز انڈسٹری دم توڑ رہی ہے احتجاجی مظاہرین نے دھرنا بھی دیا بعدازاں ڈی سی او فیصل آباد کی طرف سے ایس پی لائل پور ٹاؤن کے پاس انکوائری کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے دوسرا احتجاج لنڈیانوالہ کے نواحی چک 144گ. ب میں گذشتہ روز نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے کی نعش نہ ملنے پر متوفی کے بیٹوں زاہد وغیرہ کی قیادت میں لواحقین نے روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کرتے ہوئے نہر کی بندش کا مطالبہ کیا‘ تیسرا احتجاج ضلع کونسل چوک میں ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عاصم لاڑا کی قیادت میں درجنوں افراد نے کیا احتجاجی مظاہرین نے ٹریفک بلاک کرتے ہوئے مطالبہ کیا جانوروں کو لگائے جانے والی بی ایس ٹی انجکشن پر لگائی گئی عارضی پابندی ختم کیا جائے. اس انجکشن سے جانوروں اور انسانی صحت پر برے اثرات مرتب نہیں ہوتے چوتھا احتجاج جج والا میں لیبر ورکرز یونین کے صدر انیس کی قیادت میں درجنوں مزدوروں نے کیا مظاہرین نے جھنگ روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کو اجرت دی جائے‘ پانچواں احتجاج غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار میں بہادر علی قیادت میں درجنوں افراد نے ٹائروں کو آگ لگا کر ٹریفک بلاک کرتے ہوئے مطالبہ کیا گذشتہ روز سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہے متعدد بار اطلاع کے باوجود واپڈا نے ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کیا‘ چھٹا احتجاج ماموں کانجن کے علاقہ میں گندم کے گوداموں میں گاڑیوں کی ان لوڈنگ کی اجرت کم ملنے پر پلے داروں نے روڈ کو ٹریفک کے لئے بلاک کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بوری ان لوڈنگ مزدوری 7روپے ہے ان کو 6روپے فی بوری کے حساب سے ادائیگی کی جاتی ہے‘ ساتواں احتجاج سرکلر روڈ پر یو بی ایل مین برانچ کے سامنے یو بی ایل بنک کے ریٹائرڈ ملازمین نے حق نواز کی قیادت میں اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی اور کیمپ لگایا اس دوران متعلقہ پولیس احتجاجی مظاہرین کو یقین دہانی کراتے ہوئے منتشر کرتی رہی.

مزید :

علاقائی -