پیر محل، سابق ایم پی اے راؤ اقبال احمد بیٹے کے ہاتھوں قتل ، بیٹے نے خودکشی کر لی

پیر محل، سابق ایم پی اے راؤ اقبال احمد بیٹے کے ہاتھوں قتل ، بیٹے نے خودکشی کر ...
پیر محل، سابق ایم پی اے راؤ اقبال احمد بیٹے کے ہاتھوں قتل ، بیٹے نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر محل (نمائندہ خصوصی،نمائندہ پاکستان ) سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے سابق یونین ناظم نے باپ کو گولی مار کر خودبھی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔تفصیل کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی راؤ اقبال احمد خاں ایڈووکیٹ کے بیٹے سابق یونین ناظم راؤ اطہر اقبال نے مبینہ طور پرگھریلو جھگڑا کی بناء پراپنے باپ راؤ اقبال احمد خاں کو اپنی رہائش گاہ گاؤں 670/11گ ب میں رہائشی مکان سے ملحقہ ڈیرہ میں گولی مار کر خودبھی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ بیٹے کو گولی چلانے سے منع کرنے کی کوشش میں راؤ اقبال احمد خاں بھی فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے تھے جن کو سول ہسپتال پیرمحل سے ابتدائی طبی امداد کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔راؤ اقبال احمد خاں 1997میں مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے بعد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے تھے ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پیرمحل پولیس نے متوفی راؤ اطہر اقبال کی لاش کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاتھا ۔متوفی نے پسماندگان میں بیوہ او ر چار بچوں کو چھوڑا ۔معروف سیاسی شخصیات باپ بیٹے کی اچانک موت کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔

مزید :

علاقائی -