کوئی نیا کمیشن تشکیل دینے سے پہلے ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ بتائی جائے

کوئی نیا کمیشن تشکیل دینے سے پہلے ماڈل ٹاؤن کمیشن کی رپورٹ بتائی جائے

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری نے قصور سکینڈل کو ملکی تاریخ کا بدترین اور شرمناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف بولنے والوں پر پولیس گولیاں اور لاٹھیاں برساکر انہیں خوفزدہ کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ کوئی نیا کمیشن تشکیل دینے سے پہلے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والے کمیشن کی رپورٹ شائع کریں اور قوم کو بتائیں کہ ایک سال سے اس رپورٹ کو کیوں چھپا کر رکھا گیا ہے؟ کمیشن کی رپورٹ حق میں نہ آئے تو ’’پنجاب کا خادم ‘‘اسے اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہوتا۔ ہم پانچ ماہ سے ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی کاپی حاصل کرنے کیلئے عدالت میں بیٹھے ہیں۔ گزشتہ روز مرکزی میڈیا سیل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ سال میں بدترین سکینڈل آئے اور ہر سکینڈل کے پیچھے پولیس اور حکمران جماعت کے اراکین کا گھناؤنا کردار نظرآیا مگر کسی ایک میں بھی ملزمان کو سزا دینا دور کی بات فیئر ٹرائل بھی نہیں ہونے دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -