قصور واقعہ سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ہے ،ریحام خان

قصور واقعہ سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ہے ،ریحام خان

  

قصور(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے قائد عمران خاں کی اہلیہ ریحام خان نواحی گاؤں حسین خانوالا میں ویڈیو سکینڈل واقعہ میں متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے خود پہنچ گئیں ،ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھے ،مسز عمران خاں نے متاثرین سے واقعہ کی تفصیل لی اور بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف متاثرین سے اظہار ہمدردی کیلئے ان کی آواز بن کرمعاملات پارلیمنٹ میں اٹھائے گی ،انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ہے ،تحریک انصاف نہ صرف اس کی پر زور مذمت کرتی ہے بلکہ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں کے جب تک ملزمان کو نشان عبرت نہیں بنا دیا جاتا ،انہوں نے کہا کہ کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے اس کا کوئی ٹھوس نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی وہ ان کے پاس داد رسی کیلئے پہنچے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -