آل پارٹیز کا نفر نس کے مشتر کہ اعلامیہ میں 5نکاتی مطالبات پیش کئے گئے

آل پارٹیز کا نفر نس کے مشتر کہ اعلامیہ میں 5نکاتی مطالبات پیش کئے گئے

  

لاہور( خبر نگار خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی صدار ت میں ہونیوالی آل پارٹیز کا نفر نس کے مشتر کہ اعلامیہ میں 5نکاتی مطالبات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل کی سطح پر مخصوص نشستوں پر ان ڈائر یکٹ کی بجائے ڈائریکٹ الیکشن کروایا جائے‘پنجاب میں (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی اور شکست خوردہ امیدوارں کو تر قیاتی فنڈز کی فراہمی فوری بند کی جائے ‘پنجاب میں مر حلہ وار کی بجائے ایک ہی مر حلہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائے ‘بلدیاتی الیکشن میں پنجاب بیوروکریسی بطور الیکشن سٹاف تعینات نہ کیا جائے کیونکہ بیوروکر یسی کی نگرا نی میں شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے ‘سانحہ ماڈل تاؤن کی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کیا جائے ‘سانحہ قصور کی شفاف تحقیقات کیلئے ضلع قصور کے متعلقہ افسران کو تبدیل یا معطل کر کے نئے افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ شفاف انکوائری ہوسکے اور سانحہ قصور کی ماتحت عدلیہ کے جج کی بجائے لاہور ہائیکورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اعلامیہ میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکو مت کی جانب سے اپنے اراکین اسمبلی اور عام انتخابات کے شکست خوردہ امیدواروں کو تر قیاتی فنڈز دینے کے معاملے کو تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے عدالت میں چیلنج کر یں گی اور اعلامیہ میں سانحہ قصور کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔

آل پارٹیز کا نفر نس

مزید :

صفحہ آخر -