ہوپ الیکشن ،انتخابی مہم فائنل مرحلہ میں داخل،شاہد رفیق کے کاغذات مسترد

ہوپ الیکشن ،انتخابی مہم فائنل مرحلہ میں داخل،شاہد رفیق کے کاغذات مسترد

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ الیکشن ،انتخابی مہم فائنل مرحلہ میں داخل،شاہد رفیق کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اصل مقابلہ الخدمت گروپ اور فرینڈز الائنس گروپ کے درمیان مزید سخت ہو گیا ،شاہد رفیق گروپ کے رانا شاہد نزیر اور پروفیسر زاہد کھوکھر بھی میدان مارنے کے لیے بر آمد 3سیٹوں کے لیے 11امیدواران میدان میں جوڑ توڑ جاری،انفرادی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ،پُر کشش نعرے ، وعدے اور منصوبے دیے جانے گے ،کل ہونے والے انتخابی معرکہ میں الخدمت گروپ کے الحاج شفیق کاشف ۔الحاج جعفر شیخ ،الحاج پرویز حمیدفرینڈز الائنس کی طرف سے ندیم ذکاء،الحاج محمد احمد،الحاج عابد شیخ کی طرف سے کلین سویپ کرنے کے دعوے،شاہد رفیق نے کاغذات مسترد کیے جانے سے حج آرگنائزر ناراض لڑ کر جیتیں اچھی روایت ہوتی کاغذات مسترد کرنے سے اختلافات بڑھیں گے حج آرگنائزر کی روزنامہ پاکستان سے گفتگو،12اگست کو ہونے والے الیکشن میں اسلام آباداور لاہور میں پولنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں حاجی کیمپوں میں پولنگ ہو گی اس الیکشن میں سابق چےئرمین شاہد رفیق ،سلمان طاہر،احسان اللہ اور موجود چےئرمین حاجی مقبول احمد پوری طرح میدان میں ہیں اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں انتخابی مہم آج ختم ہو جائے گی انفرادی ملاقاتوں کی اجازت ہو گی الیکشن امید بننے کی بجائے مایوسی بن رہا ہے متحد ہونے کی بجائے شیرازہ بندی کا شکار ہوتا نظر آ رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -