قیدی کوسزا میں رعایت نہ دینے کے خلاف درخواست ، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب

قیدی کوسزا میں رعایت نہ دینے کے خلاف درخواست ، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ سے ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بارودی مواد رکھنے کے جرم میں سزا یافتہ قیدی کوسزا میں رعایت نہ دینے کے خلاف درخواست پر آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو کی سربراہی میں د و رکنی بنچ نے قیدی محمد شہزاد کی درخواست پر سماعت کی، قیدی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وحدت کالونی پولیس نے قیدی کیخلاف بارودی مواد رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا جس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم کو پندرہ سال سزا سنائی، دوران سزا قیدی نے جیل میں میٹرک سے لے کر بی اے تک تعلیم حاصل کی جبکہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے علاوہ جیل میں کردار بھی ٹھیک رہا، قیدی کو سزا میں رعایت دے کر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، بنچ نے ابتدائی سماعت کے بعد آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹندنٹ جیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اگست تک جواب طلب کر لیا۔

سزا رعایت

مزید :

صفحہ آخر -