ماس ٹرانزٹ سکینڈل: شریک ملزم کی نیب سے گھر کا قبضہ واگزار کرانے کی درخواست پر سماعت 24اگست تک ملتوی

ماس ٹرانزٹ سکینڈل: شریک ملزم کی نیب سے گھر کا قبضہ واگزار کرانے کی درخواست پر ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماس ٹرانزٹ سکینڈل کے شریک ملزم افضال کی نیب سے گھر کا قبضہ واگزار کرانے کی درخواست پر سماعت 24اگست تک ملتوی کر دی، عدالت نے نیب کو ملزم اور اس کے خاندان کو ہراساں کرنے سے بھی روک دیا۔مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو کی سربراہی میں د و رکنی بنچ نے ملزم افضال کی درخواست پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے گھر قبضے میں لینے کیلئے نوٹس بھجوایا اور ساتھ ہی چھاپہ مار کر بے دخل کر دیا،نیب کے چھاپے کی وجہ سے اسکی حاملہ بیوی کو بھی تکلیف برداشت کرنا پڑی، نیب کو گھر کا قبضہ حاصل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، نیب کا نوٹس معطل کیا جائے اور نیب سے گھر کا قبضہ واگزار کرایا جائے ، نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر عارف محمود رانا نے بتایا کہ نیب کے قانون کے مطابق نوٹس بھجوایا ہے، عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم اوراسکے خاندان کو ہراساں نہ کیا جائے، بنچ نے کیس کی مزید سماعت24اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -