بھارتی فلم کی نمائش روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری

بھارتی فلم کی نمائش روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ کی نمائش روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اگست کو جواب طلب کر لیا،مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان حافظ محمد سعید کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ پاکستان مخالف ہے‘ اس فلم میں وطن عزیز پاکستان اور حافظ محمد سعید کے خلاف پراپیگنڈہ اور نازیبا الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ،عدالت نے بھارتی فلم ’’فینٹم‘‘ کی نمائش روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور سنسر بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 13اگست کو جواب طلب کر لیا۔
نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -