دادی کیساتھ رہنے والی اڑھائی سالہ بچی کو اس کی ملائیشین ماں کے حوالے کرنیکا حکم

دادی کیساتھ رہنے والی اڑھائی سالہ بچی کو اس کی ملائیشین ماں کے حوالے کرنیکا ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اڑھائی برس کی ملائشیاکی شہری بچی کو اس کی ملائشین ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔مسٹر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے روبرو ملائیشین خاتون اریحا ایمان بینتی کی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو عدالتی حکم پر خاتون کی اڑھائی برس کی بیٹی عریفہ معیز کو فیصل آباد سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا گیا ، درخواست گزار کے وکیل رائے خادم حسین نے موقف اختیار کیا کہ اس نے ملائیشیا میں اسلام قبول کرنے کے بعد ایک پاکستانی لڑکے معیزخالد سے شادی کی جس سے ان کی ایک بیٹی عریفہ معیز پیدا ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ اس کی ساس 2013ء میں ملائیشیا آئی اور اس کی بیٹی کو چند دن کا کہہ کر بہانے سے پاکستان لے آئی ، اب جب وہ اپنی بیٹی کو لینے کے لئے پاکستان آئی تو فیصل آباد کی رہائشی اس کی ساس نے اسے دھکے مار کر باہر نکال دیا ، عدالت نے ملائیشین شہری خاتون کو اپنی بیٹی کے ہمراہ کچھ وقت گزارنے کا حکم دیا ،30 منٹ بعد دوبارہ درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے بچی کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکم کے بعد بچی کی دادی منزہ خالد کمرہ عدالت میں نیم بے ہوشی کی حالت میں گرپڑی ۔

ماں ،حوالے

مزید :

صفحہ آخر -