بلدیاتی انتخاب میں اقلیتی امیدواروں کے چناؤ کاطریقہ کار چیلنج کر دیا گیا

بلدیاتی انتخاب میں اقلیتی امیدواروں کے چناؤ کاطریقہ کار چیلنج کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) بلدیاتی انتخاب میں اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، لاہورہائیکورٹ میں کرسچین کمیونٹی کے وکیل طاہربشیر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 13 کے تحت اقلیتی امیدواروں کی بلدیاتی انتخاب میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوگی جوآئین کے آرٹیکل 140 (اے )کی واضح خلاف ورزی ہے، اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرز اقلیتی امیدواروں کو بھی اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 13کو کالعدم قراردیاجائے ۔
چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -