لارڈ نذیر کی سراج الحق سے ملاقات ،امت مسلمہ کے مسائل پر بات چیت

لارڈ نذیر کی سراج الحق سے ملاقات ،امت مسلمہ کے مسائل پر بات چیت

  

لاہور(آئی این پی)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہاکہ طویل عرصہ سے مغربی میڈیا اور حکمرانوں کی طرف سے اسلامی ریاست کو بدنام کیا جارہاہے ۔ مصر ، بنگلہ دیش ، ترکی ، فلسطین سمیت افریقی ممالک میں بھی سیاسی اسلام کی کامیابیوں کو غیر جمہوری اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے روکنے کی کوشش جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے عوام کو باہمی اتحاد اور اعتدال سے کام لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے کرپشن سے نجات پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے ضروری ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے لارڈ نذیر کی فلسطین اور کشمیر سمیت امت مسلمہ کے مسائل حل کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ سراج الحق نے لارڈ نذیر کو برما اراکان کے مسلمانوں کی حالت زار پر متوجہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -