آصف علی زرداری کاقاسم ضیاء کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار

آصف علی زرداری کاقاسم ضیاء کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار

  

اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب قاسم ضیاء کی نیب کی جانب سے گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کو سٹاک مارکیٹ میں ہیرپھیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کو ہاتھ تک نہیں لگایا گیا۔ اس انداز سے گرفتاری پر سوالات اٹھتے ہیں کہ اس گرفتاری کے پیچھے کون سے مقاصد کارفرما ہیں۔ قاسم ضیاء کا کہنا ہے کہ 2008ء سے وہ نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے متعدد بار پیش ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنا موقف بیان کر دیا ہے اور تمام ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں۔ اس وقت قاسم ضیاء کو رات کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کرنا ایک سیاسی لیڈر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ سابق صدر پاکستان نے کہا کہ نیب کو چاہیے کہ وہ اس تاثرکو ختم کرنے کے لئے اپنے موقف کو واضح کرے کہ وہ سیاستدانوں کوسیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہا۔

مزید :

صفحہ آخر -