شہبازشریف کا شہرسلطان میں زیادتی کے بعد 9 سالہ بچی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس،ملزم کی گرفتاری کا حکم
لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شہرسلطان کے نواحی موضع جنڈے والی پٹھان کالونی میں زیادتی کے بعد9 سالہ بچی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔