پنجاب ریونیواتھارٹی کی کارروائی ،جی ایس ٹی جمع نہ کروانے پر 8شادی ہال سربمہر

پنجاب ریونیواتھارٹی کی کارروائی ،جی ایس ٹی جمع نہ کروانے پر 8شادی ہال سربمہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر )پنجاب ریونیواتھارٹی نے کسٹمرسے جی ایس ٹی وصول کرکے جمع نہ کرانے پر 8میرج ہال سربمہر کردیئے ۔پنجاب ریونیواتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر راحیل صدیقی کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے سمن آباد میں احمد شادی ہال ، کرسٹل شادی ہال، نورات شادی ہال ،لکی لکی ویڈنگ،الچراغ بینکویٹ ہال،شاہی دربار شادی ہال ، گلشن اقبال میں کنگ بینکویٹ ہال اور گرینڈ میرج ہال کو سربمہر کردیا گیا ۔ڈاکٹرراحیل صدیقی چیئرمین پنجاب ریونیواتھارٹی نے بتایا کہ ہال مالکان کسٹمر سے خدمات پر جی ایس ٹی وصول کرنے کے باوجود گورنمنٹ کو جمع نہیں کروا رہے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب ریونیواتھارٹی کی ٹیم نے مذکورہ میرج ہال سیل کردیئے ۔
شادی ہالز

مزید :

صفحہ آخر -