ایف پی سی سی آئی الیکشن2016،یونائٹیڈ بزنس گروپ کی انتخابی مہم شروع

ایف پی سی سی آئی الیکشن2016،یونائٹیڈ بزنس گروپ کی انتخابی مہم شروع

  

لاہور ( کامرس رپورٹر) یونائیٹڈ بزنس گروپ(یوبی جی) کے سرپرست اعلیٰ ،ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایس ایم منیر اور چیئرمین افتخار علی ملک نے فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)میں سال2016کے سالانہ انتخابات کیلئے باقاعدہ طور پر یونائٹیڈ بزنس گروپ کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔انتخابی مہم کے پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران،نمائندگان اور ایسوسی ایشنزکے نمائندوں سے ملاقات کی گئی۔ اوکاڑہ اور سایہوال چیمبر ز آف کامرس کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے امن سے ملک بھر میں خوشحالی آئے گی،لوگوں کو روزگارمیسر آئے گا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوگا،حکومت بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے اور جو نئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں آئندہ تین سال میں ان کی تکمیل سے ملک کا چپہ چپہ روشن ہوگا،فیکٹروں میں صنعتی پیداواری عمل تیز ہوگا جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس ریفنڈزکی فوری ادائیگی کی یقین دہانی سے ایکسپورٹ بھی بڑھ سکے گی۔کراچی میںیو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مذکورہ تقاریب سے یوبی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،سیکریٹری جنرل زبیر ایف طفیل،مرکزی رہنما ایس ایم نصیر، خالد تواب،صدر ایف پی سی سی آئی میاں محمدادریس،نائب صدر میاں اکرم فرید اور حمید اخترچڈھا،عبدالرؤف عالم،ملک سہیل حسین،ظفربختاوری،،زبیرملک،میاں وقار،،اواڑہ چیمبر کے صدر کیپٹن اشرف،ساہیوال چیمبر کے صدر انجم انصاری،صوبائی وزیر اوقاف ملک ندیم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔یوبی جی کے ترجمان گلزار فیروز کے مطابق ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ ملک کو نئے ٹیکس گزاروں کی ضرورت ہے ۔ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کی قیادت آئندہ سال2016کیلئے بھی فیڈریشن کے انتخابات میں بزنس کمیونٹی کے ایسے نمائندوں کو نامزد کریگی جو ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو دور کرنے اور انہیں حکومت سے حل کرانے کیلئے مثبت تجاویز دینے کے اہل ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک نے کہا کہ ہم نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ تاجروں کو موقع دے کہ وہ اپنے دستاویزی معاملات کو بہتر بناسکیں اور ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ تاجروں اور صنعتکاروں کے مفادات کا تحفظ کریگا،اس وقت ضرورت ہے کہ تاجر اپنے حصے کا ٹیکس حکومت کو دیں تاکہ ترقی کے نت نئے منصوبے بنیں،اگرنئی انڈسٹریاں لگیں گی تو روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔ افتخار علی ملک نے بتایا کہ سال 2015سے ایف پی سی سی آئی میں تبدیلی کاعملاًآغاز ہوگیا ہے اورآئندہ سال کے لئے بھی تمام عہدیداروں کا انتخاب میرٹ اور قابلیت پر کیا جائے گا ۔

انتخابی مہم

مزید :

صفحہ آخر -