پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر، رانا شاہدنذیر، شفقت بھٹہ ایگزیکٹو ممبر کے لیے امیدوار ہوں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)الحاج شاہد رفیق نے 3مضبوط امیدوار 12اگست کے لیے میدان میں اتار دیے لاہور سے قرطبہ ٹریول کے پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر،فیصل آباد سے رانا شاہدنذیر،ملتان سے شفقت بھٹہ ،ایگزیکٹو ممبر کے لیے امیدوار ہوں گے ،شاہد رفیق کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے 12اگست کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے اور راہ فرار اختیار کرنے کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ہم نے خدمت کی تاریخ رقم کی ہے اور حج آرگنائزر ہمارے ماضی حال اور مستقبل سے پوری طرح اگاہ ہیں اس لیے 12اگست کو کامیابی ہمارے گروپ کی ہو گی۔