قصور واقعہ انسانیت کی تذلیل ہے،ملزموں کو سزا دی جائے،غلام عباس صدیقی
لاہور( خبرنگار) قصور واقعہ انسانیت کی تذلیل ہے مجرم کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں عبرت ناک سزا دی جائے ،اسلامی تحریک طلبہ پاکستان کے صدر شاہد نذیر،ترجمان محمد عدنان نے قصور میں طلبہ وطالبات کو ورغلا کر ان کے ساتھ جنسی تشدد اور ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ایک طویل عرصے سے یہ گھناؤنا عمل ہورہا تھا انتظامیہ خاموش کیوں رہی؟ انتظامیہ کو اس کا پتا کیوں نہ چلا؟
نہوں نے کہا کہ مجرموں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدام کی ضرورت ہے ایسے درندہ صفت حیونوں کی پاکستان جیسے معاشرے میں زندہ رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ،اسلامی تحریک طلبہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر حکومت اسلامی نظام قائم کرکے اسلامی سزاؤں پر عملدارآمد کر ے تو ایسے انسانیت سوز واقعات نہ ہوں ،جرائم پیشہ لوگوں کے پیچھے سیاستدانوں کے منظور نظر ہوتے ہیں جس کے باعث صرف کاغذی کاروائی ہوتی ہے