عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے فائنل مقابلہ جات

عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے فائنل مقابلہ جات

  

لاہور( خبرنگار) بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیرِ اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں حسنِ قرأت اور نعت خوانی کے فائنل مقابلہ جات گزشتہ روز 49۔اے لارنس روڈ پر کروائے گئے جس میں لاہور بورڈ کی حدود میں واقع سرکاری و پرائیویٹ اداراجات کے طلباء و طالبات نے حصّہ لیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کیں حسن قرأت کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاؤن ملتان روڈ، لاہورکے حافظ محمد احسان اکبر ولد محمد اکبر نے پہلی پوزیشن اور اقراء حفاظ سیکنڈری سکول اعوان مارکیٹ فیروزپور روڈ، لاہور کے احسن سعید ولد محمد سعید نے دوسری جبکہ دی پنجاب سکول ، ٹاؤن شپ ، لاہور کے محمد فصیح ولد راحیل چوہدری نے تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں گورنمنٹ شیخ سردار محمد گرلز ہائی سیکنڈری سکول ، گڑھی شاہو ، لاہور کی حافظہ قاریہ طیبہ دختر سخاوت حسین نے پہلی دی پنجاب سکول سسٹم M.A.K-537 جوہر ٹاؤن ، لاہور کی یمنٰی ابرار دختر ابرار احمد نے دوسری جبکہ سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ 5۔ جہانگیر روڈ ، لاہور کی فاطمہ مجید دختر حافظ عبدالمجید نے تیسری پوزیشن حاصل کی مقابلہ نعت خوانی میں قاضی پائلٹ بوائز ہائی سکول کوہِ نور ہاؤسنگ سکیم قینچی امرسدھو، لاہور کے مدثر رسول ولد غلام رسول نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اور گورنمنٹ ہائی سکول شیخم قصور کے ذیشان یٰسین ولد محمد یٰسین نے دوسری جبکہ دی ٹرسٹ سکول عامر ٹاؤن ہربنس پورہ ، لاہور کے زوہیب سلیم ولد محمد سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاد باغ ، لاہور کی ماہ نور شفیق دختر محمد شفیق اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رسول پور چک نمبر 14 نزد ریلوے اسٹیشن ، قصور کی خیرالنساء دختر فضل رسول نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول چوہنگ ملتان روڈ ، لاہور کی ماریہ بشارت دختر بشارت علی نے دوسری جبکہ D.P.S ماڈل ٹاؤن لاہور کی فاطمہ طاہر دختر محمد طاہر صدیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک نے اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں بالترتیب مبلغ 1600,2000,2500 جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن والوں میں حوصلہ افزائی کے طور پرمبلغ 1000 روپے کے انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں سیکرٹری بورڈ فقیر محمد کیفی بھی موجود تھے۔ دریں اثناء لاہور بورڈ کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے حوالے سے فائنل مقابلاجات 17 اگست کو صبح 10:00 بجے 49۔اے لارنس روڈ پرمنعقد ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -