سانحہ قصور نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا،میاں ایوب

سانحہ قصور نے قوم کا سر شرم سے جھکا دیا،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ قصورمیں بچوں کیساتھ بد اخلاقی کے واقعات نے پوری قوم کے سرشرم سے جھکادئیے ہیں اور اس افسوسناک واقعہ کی وجہ سے دنیا بھرمیں بھی پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے اگریہ ظلم کسی اورملک میں ہوا ہوتا تو اب تک پوری حکومت مستعفی ہوچکی ہوتی لیکن پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں کوعوام کی نہیں صرف اپنی حکومت کی فکر ہے۔ میاں محمد ایوب نے کہا کہ مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ اس واقعہ میں ملوث کرداروں کو حکمران بچارہے ہیں اورواقعے کوپراپرٹی کے تنازعے کی طرف موڑا جارہا ہے اور عوام کی توجہ تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب حکومت کا نمائندہ جو کہ ضلع کی پولیس کا انچارج ہے وہ خود اس بات کو تسلیم کررہا ہے کہ یہ گھناؤنا کام پچھلے چھ سال سے ہو رہا ہے تو حکومت خود بتائے کہ اس کے پاس اب بھی کوئی اخلاقی جواز باقی رہ جاتا ہے حکومت کرنے کا اگر یہ واقعی چھ سال سے حکومت کس کی ہے اور وہاں پر عوامی نمائندے بھی کس کے ہیں اور انتظامیہ بھی کس کی ہے حکومت ان سوالات کے جواب عوام کو دے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -