راوی میں نہانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے،ڈی سی او

راوی میں نہانے پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے،ڈی سی او

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دا تا گنج بخش اور راوی ٹا ؤن کے ایڈمنسٹریٹرز کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ دریائے راوی میں نہانے پر لگائی گئی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اور ایسے افراد جو اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے دریائے راوی کے مختلف مقامات پر سرکاری ملازمین کو کھڑا کر نے کی ہدایت بھی کی ہے جس کے بعد ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اس پر عملدرآمدکروانا شروع کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -