جناح اسلامیہ ہائی سکول کی طالبات کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

جناح اسلامیہ ہائی سکول کی طالبات کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(پ ر) جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ سیف ٹاؤن بوٹا پارک‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے وارث کالج آف کمپیوٹر سائنسز اینڈ سکل مینجمنٹ‘ جی ٹی روڈ‘ شاہدرہ‘جامعہ خالدیہ‘ عامر روڈ‘ شاد باغ‘لاہور‘مدرسہ تعلیم القرآن عربیہ‘ لاہور‘جامعہ نظامیہ فخر العلوم‘ جڑانوالہ روڈ‘ برج اٹاری کا وزٹ کیا۔

۔

۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 331تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -