والٹن پل کی افتتاحی تقریب میں سکول کے بچوں کو زبردستی بلانا قابل مذمت ہے،فرخ مون

والٹن پل کی افتتاحی تقریب میں سکول کے بچوں کو زبردستی بلانا قابل مذمت ہے،فرخ ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ خاندانی جماعت مسلم لیگ (ن) کا ایک اورکارنامہ سامنے آگیا ہے نام نہاد اب والٹن برج کی افتتاحی تقاریب کے دوران اسکول کے بچوں کو زبردستی تالیاں بجانے کیلئے لیجایا گیا۔

اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ خدارا حکومتی وزرا ء بچوں کے مستقبل کوتباہ نہ کریں ،پنجاب کی حکومت نے اگرتوانائی بحران کا خاتمہ اورغریبوں کوکوئی ریلیف دیا ہوتا تو آج حکومتی وزراء کوسرکاری اسکول کے بچوں کوزبردستی تالیاں بجانے کیلئے اپنی تقاریب میں بلانے کی ضرورت پیش نہ آتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -