مطالبات منظور نہ ہو ئے تو بلدیاتی انتخابات کی ڈیوٹیوں کابائیکاٹ کریں گے،حاجی ارشاد
لاہور( خبرنگار) صوبائی صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے گزشتہ روز سرکاری ملازمین کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تومتوقع بلدیاتی انتخابی ڈیوٹیوں کا بطور احتجاج بائیکاٹ کیا جائیگا اور مطالبات کی جلد منظوری نہ ہونے کی صورت میں پنجاب بھر میں دما دم مست قلندر کرنے کا اعلان کردیا جائیگا۔لہٰذا پنجاب گورنمنٹ سے اپیل ہے کہ وعدے کے مطابق فی الفور مذکورہ مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرکے پنجاب بھر کے تقریباً10لاکھ سرکاری ملازمین کے گھرانوں کی دعائیں لے۔ اس موقعہ پر دیگر قائدین ایپکا حاجی فضل داد گجر، چیرمیں ایپکا (پاکستان)، لالہ محمد اسلم مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان، محمد یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور ڈویژن، ریاض الدین جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن، رانا محمد اشرف صدر اے جی آفس پنجاب، راشداحمد خان صدر محکمہ صحت پنجاب، غلام مصطفےٰ صدر محکمہ خوراک،مشتاق احمد لائیو سٹاک، چوہدری ابو ہریرہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ارشد باجوہ اینٹی کرپشن، مجاہد میر صدر ایپکا چلڈرن لائبریری کمپلیکس اور میاں محسن شفیق صدر ایپکا یونٹ لوکل گورنمنٹ نے بھی ملازمین سے خطاب کیا۔