حکومت نے مسئلہ کشمیر کو فراموش کر دیا ہے ،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت نے مسئلہ کشمیر کو فراموش کر دیا ہے ،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو فراموش کر دیا ہے اور بھارت سے یک طرفہ دوستی کی پینگیں بڑھا رہا ہے عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے اور یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ہو سکے۔ اس مسئلہ کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے متعلق رائے شماری ہے۔

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے مداخلت کے ثبوت دنیا بھر کو دکھائے تاکہ عالمی برادری بھارت کا اصل چہرہ دیکھ سکے مسئلہ کشمیر کو پس پشت پر ڈالنے کے لئے بھارت بلوچستان اور کراچی میں حالات خراب کر رہاہے تاکہ پاکستان عالمی سطح پر یہ مسئلہ نہ اٹھائے جبکہ اس مسئلہ کا حل دونوں ممالک کے درمیان امن اور تعلقات کی بحالی کے لئے بہت ضروری ہے۔ جب تک بھارت اس کے حل پر آمادہ نہیں ہو جاتا برصغیر میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -