الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی کا ثبوت ہے،شاہد ریاست

الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی کا ثبوت ہے،شاہد ریاست

  

لاہور( پ ر) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر رہنما یوسی152سے چیئر مین کے امیدوار شاہد ریاست نے کہا ہے کہ الطاف حسین کا بیان ملک دشمنی کا ثبوت ہے ۔ ان کے اس بیان کے بعد ثابت ہوگیاہے کہ متحدہ اور را کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ایم کیوایم نے روشنیوں کے شہرکو اندھیروں میں تبدیل کیاہے اس کا حساب دیناہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں نیٹوفوج بلانے کا مطالبہ الطاف حسین کی احمقانہ حرکت ہے ۔

برطانیہ میں بیٹھا شخص پاکستان کے خلاف غلط زبان کا استعمال کررہاہے برطانوی حکومت کو اس کا نوٹس لیناچاہیے ،ایسے بیان دینے سے پاک فوج اور حکومت کو کمزورنہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -