پاکستان سیکولر نہیں مذہبی بنیادوں پر قائم ہوا،علامہ ریاض
لاہور( نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سیکولر نہیں مذہبی بنیادوں پر قائم ہو ا بچوں سے درندگی کے واقعہ کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے۔آزادی ایک لفظ نہیں عظیم نعمت ہے۔نظریہ پاکستان کو آج پھر اجاگر کر نے کی ضرورت ہے۔قیام پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کیلئے اللہ کا عظیم تحفہ تھا۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک میں نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کا اعلان کیا جائے۔الطاف حسین کی ملک دشمنی کھل کر سامنے آچکی ہے۔ملک کے غداروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں پاکستان زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائرنگ کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں۔ قائد اعظم پاکستان کو جمہوری فلاحی اور اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے۔پاکستان نہ بنتا تو برصغیر کے مسلمان آج بھی ہندوستان کے غلام ہوتے۔قائد اعظم کے اصولوں کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان عطیہ ء خداوندی ہے۔ ہم سب کو پاکستان کی قدر کر نی چاہیئے۔آزادی کے 68سالوں بعد بھی امیر اور غریب میں فرق بڑھتا جا رہا ہے۔قیام پاکستان کے مقاصد پورے کرنے کیلئے نظام مصطفی ﷺ کا نفاذضرور ی ہے۔کانفرنس سے صاحبزادہ عثمان غنی ، مفتی لیاقت علی ، علامہ رضوان انجم ، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے بھی خطاب کیا ۔