جی او آر ون،جامع مسجد پٹیالہ ہاؤس کے مین ہول کا ڈھکن ٹوٹ گیا،حادثہ کا خدشہ

جی او آر ون،جامع مسجد پٹیالہ ہاؤس کے مین ہول کا ڈھکن ٹوٹ گیا،حادثہ کا خدشہ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پٹیالہ ہاؤس جی او آر ون ریس کورس میں جامع مسجد پٹیالہ ہاؤس کے ساتھ مین ہول کا ڈھکن ٹوٹا ہوا ہونے کیوجہ سے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ کھلا مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا شکار بن سکتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھلا مین ہول ان کیلئے بڑی پریشانی کا باعث ہے کیونکہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ ہو سکتا ہے اور رات کو گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے جبکہ بچوں کو بھی گھروں سے باہر نہیں جانے دیتے کیونکہ کچھ پتا نہیں کہ کسی بھی وقت بچہ میں ہول میں گر سکتا ہے اس حوالے سے کئی مرتبہ مقامی دفاتر میں چکر لگائے اور شکایات درج کرائیں جس کے باوجود ڈھکن نہ لگایا گیا جس وجہ سے مکین بہت زیاد ہ پریشان ہیں ۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ پٹیالہ ہاؤس جی او آر ون جامع مسجد کے ساتھ والی گلی میں کھلے مین ہول پر نیا ڈھکن لگایا جائے۔

تاکہ شہرویوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -