شادی شدہ جوڑا پولیس کے ہراسا ں کرنے پر عدالت پہنچ گیا

شادی شدہ جوڑا پولیس کے ہراسا ں کرنے پر عدالت پہنچ گیا

  

لاہور(نامہ نگار)شادی شدہ جوڑے نے پولیس کی جانب سے ہراساں کئے جانے پر سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔عدالت میں درخواست گزارنازیہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے گھر والے ایک بوڑھے شخص سے اس کی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم اس نے اس رشتہ سے انکار کردیا اوراپنی مرضی سے رمضان کے ساتھ پسند کی شادی کرلی ہے ۔

اور اسی وجہ سے گھر والے اس کے دشمن بن گئے ہیں اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے سائلہ اور اس کے شوہر کو ہرساں کررہے ہیں اور اسے شوہر سے علیحدگی کے لئے بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -