ٹرینوں میں پنکھے اور روشنی بند

ٹرینوں میں پنکھے اور روشنی بند

  

لاہور(پ ر)5اگست کو 10ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس میں ساہیوال سے بہاولپور تک کا سفر کیا ۔ علامہ اقبال ایکسپریس جسے مسافروں کی بڑی تعداد جہاز کہتی ہے ، اس ٹرین میں سفر کرنے کو ترجیح دیتی ہے، لیکن افسوس کہ اس ٹرین میں پنکھے بند تھے۔ مسافروں کا برا حال تھا جبکہ رات ہونے پر بجلی کی سپلائی بھی معطل تھی۔ ٹرین اندھیرے میں مسافروں کو لے کر جا رہی تھی، مسافروں نے شکایت کی کہ ہزارہ ایکسپریس میں بھی بجلی نہیں ہوتی اورپنکھے بند ہوتے ہیں ۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی کوششوں سے مسافروں نے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کا رخ کرلیا ہے، بڑی ٹرینوں میں نئے پاور پلانٹ نصب کر دئیے گئے ہیں، اس کے باوجود لائٹ اور پنکھے بند ہونا باعث تشویش ہے ،کہیں ایسا تو نہیں کہ پاورپلانٹ کا عملہ تیل غائب کرنے کی لالچ میں مسافروں کو پریشان کر رہا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کو اس طرف توجہ دینا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -