مو سم گرما کی تعطیلات جاری،ہزاروں مقدمات التواء کا شکار

مو سم گرما کی تعطیلات جاری،ہزاروں مقدمات التواء کا شکار

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التواء کا شکار ہیں۔عدالتوں میں انصاف کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور کی ماتحت عدالتوں میں موسم گرماکی تعطیلات جاری ہیں۔عدالتی تعطیلات کی وجہ سے قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی سماعت نہیں کی جا رہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات التوا کا شکار ہیں تاہم دیگر ا ہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری ہے عدالتوں میں ہفتے کے روز بہت کم ملزمان کو پیشی کے لئے لایاجارہا ہے ۔ مجسٹریٹوں کی عدالتوں میں وہی ملزمان ریمانڈ کے لئے لائے جاتے ہیں جنہیں گزشتہ رات گرفتار کیا گیا ہو۔مقدمات کی سماعت نہ ہونے کی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ وکلاء بھی پریشانی سے دوچار ہیں،شہری سارا دن وکلاء کے چیمبرز میں بیٹھ کر اپنے مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -