دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،علامہ احمد لدھیانوی

دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،علامہ احمد لدھیانوی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے کہاکہ دینی مدارس ملکی نظام کا حصہ ہیں،مدارس کی چاردیواری نوگوایریا نہیں،حالیہ چھاپوں کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،دینی مدارس ملک سے محبت کا درس دیتے ہیں،تعلیمی اداروں میںآپریشن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے طریقہ کار پر تحفظا ت ہیں،پنجاب بھر میں آپریشن کے بعد حکومت کو یہ بیان دے کراخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرنا چاہیے کہ دینی مدارس خیر کے مراکزہیں،دہشت گردی سے مدارس کا کوئی تعلق نہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میں علماء کرام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کا ماحول اور نظام ایک آئیڈیل نظام ہے۔

مدارس کے طلبہ اپنے اساتذہ کے جوتے سیدھے کرنا اپنے لیے فخر محسوس کرتے ہیں،ایسے ماحول میں قانون نافذ کرنے والے لوگوں کا طلبہ کے سامنے اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانا عجیب سا محسوس ہوتاہے،پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ آپریشن سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دہشت گردی کو مدارس سے نتھی کرنے والوں کا دعویٰ محض جھوٹ پر مبنی ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،دینی مدارس کوئی نو گوایریاز نہیں ہیں،تاہم اب ضرورت ہے کہ دینی مدارس اور حکومت کے درمیان پائی جانے والی دوری کو ختم ہوناچاہیے،لاکھوں طلبہ و طالبات مدارس میں زیر تعلیم ہیں،لیکن ریاستی نظام میں ان کے لیے کوئی جگہ نہیں،مزید انہوں نے کہاکہ قصورواقعہ جیسے المناک سانحے خداکے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہوتے ہیں،پاکستان میں شدید زلزلوں پر پوری قوم کو اجتماعی توبہ کرنی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -