کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف نیب کا متحرک ہونا خوش آئند ہے ،میاں جمیل

کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف نیب کا متحرک ہونا خوش آئند ہے ،میاں جمیل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف نیب کا متحرک ہونا خوش آئند ہے تاہم چوروں اور ڈاکوؤں کو سزا نہ ملی تو لوگوں کا نیب سے بھی اعتماد اٹھ جائیگا، آج یہاں ایک بیان میں انہو ں نے کہا استحصالی ٹولے نے ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین لوٹ مار شروع کررکھی ہے اور اقرباپروری کے ذریعے قومی اداروں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

نیب کی جانب سے حالیہ گرفتاریاں اندھیرے میں روشنی کی کرن ہے،قومی سرمایہ لوٹنے والے ڈاکوؤ ں کو سزا مل جائے تو ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوسکتا ہے،انہوں نے کہا پنجاب اور سندھ کے حکمرانوں میں کوئی فرق نہیں ،لوٹ مار کیلئے دونوں کا ایجنڈا ایک ہے ،گڈ گورنس کے دعویدار حکمران حرام اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے مجرموں کو بھی ابھی تک سزا نہیں دے سکے،مارکیٹ میں جعلی دودھ سر عام فروخت ہورہا ہے جس سے لوگ کینسر جیسی مہلک بیماریو ں کا شکار ہورہے ہیں،جعلی ادویات کی فروخت حکومت کیلئے چیلنج سے کم نہیں ،حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے کارکردگی دکھائے اور عام آدمی کو معاشی ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -