اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حسن عباس زیدی
عکاسی:طاہر چوہدری
میک اپ:گلیمر زون بیوٹی سیلون،سونو چل
کوآرڈینیشن:ممتاز احمد مہر

گلوکاروں اورفنکاروں کا یوم آزادی کے موقع پر عہد
شوبز سے وابستہ فنکاروں نے گزشتہ سالوں کی طرح اس برس بھی پاکستان کا یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منانے کا اعلان کیا ہے،سب فنکاروں کا کہنا ہے کہ اس سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اور قیامت تک ایک ہی رہیں گے ہم عزم کرتے ہیں کہ اس ملک کی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،اداکارہ ،ماڈل وپرفارمر ماہ نورنے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے نوجوان نسل کو کیا معلوم کہ ہمارے بزرگوں نے کتنی قربانیون کے بعد یہ ملک حاصل کیا تھامیں ہر سال جشن آزادی پورے اہتمام سے مناتی ہوں،اچھی خان نے کہا کہ آج ہم جس ملک کی قدر نہیں کررہے اس میں ہمارا قصور نہیں بلکہ یہ ہمیں بغیر کسی جد وجہد کے مل گیا ہے اس کی بنیادوں میں ہمارے اسلاف کا خون شامل ہے قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نہ ہوتی تو آج بھی ہم انگریزوں کی یا پھر ہندؤں کی غلامی کررہے ہوتے،اچھی خان نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو آزاد ہوئے66سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے اس عرصے میں دونوں ممالک نے جنگ کی وجہ سے بہت کچھ کھو دیا ہے ہمیں ماضی کو بھُلا کر نئے دور کا آغاز کرنا چاہیے امن و امان میں ہی آنے والی نسلوں کا بہتر مستقبل پوشیدہ ہے،اداکارطاہر انجم نے کہا کہ جنگ نہیں بلکہ مذاکرات پاک بھارت مسائل کا حل ہیں اچھے پڑوسیوں کو لڑائی کی بجائے پیار سے رہنا چاہیے ہمیں یوم آزادی کو منا کر اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرتا ہوں،ماہ نور نے کہا کہ پوری قوم کو یہ دن جوش و خروش سے منانا چاہیے،ہنی شہزادی نے کہا کہ میں ہر سال یوم آزادی کے سلسلے میں گھر والوں کے ساتھ خوشی مناتی ہوں زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کو کبھی نہیں بھلاتیں جو کوئی ہماری آزادی کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے گا ہم اُس کی آنکھیں نکال دیں گے،ماریہ شیخ نے کہا کہ آزادی کا ایک دن غلامی کی سو سالہ زندگی سے بہتر ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے خوابوں کے تعبیر اس ملک کی آزادی کو ختم کرنے لئے دشمن دن رات کوشاں ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کی آزادی کی حفاظت کرنا ہوگی،فلم اور ٹی وی کے معروف سینئر اداکار ظفر عباس نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور تا قیامت قائم و دائم رہے گا دشمن لبھی اس کو ختم نہیں کرسکتا موجودہ دہشت گردی کے ماحول میں بھی پوری قوم آج کے دن اپنا یوم آزادی منا کر ثابت کردے گی کہ زندہ قومیں کسی بھی حالت میں ہمت اور حوصلے کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتیں،حاجی عبد الرزاقنے کہا کہ آزادی جیسی نعمت کوئی اور نہیں ہے جو اس کی قدر نہیں کرتا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں رسوا ہوتا ہیپاکستانی قوم زندہ دل اور بہادر ہے یہ اپنی آزادی کی حفاظت کرنا جانتی ہے دہشت گرد جان لیں جب انگریز جیسی سُپر پاور مسلمانوں کو غلام نہ بنا سکی تو مُٹھی بھر دہشت گرد اس ملک کو کیا ختم کریں گے،اداکار عباس باجوہ نے کہا کہ میں ہر سال اپنے آبائی علاقے میں جشن آزادی مناتا ہوں لیکن اس برس کئی سال بعد اپنی فنّی مصروفیات کی وجہ سے لاہورمیں ہوم آزادی مناؤں گا،بہروز سبزواری نے کہا کہ آزاد ملک میں جینے کا اپنے مزا ہے میں ساری پاکستانی قوم کو آج کے دن کی مبارکباد پیش کرتا ہوں،گلوکارہصائمہ جہاں نے کہا کہ قوم کو جشن آزادی کی خوشیاں مناتے دیکھ دل باغ باغ ہوجاتا ہے میرا مرنا جینا اس ملک کے ساتھ ہے میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتی ہوں جو اس کا کھا کر اسی کے خلاف باتیں کرتیں ہیں،ریما خان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنا ہوم آزادی شان و شوکت سے مناتی ہیں،امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف گلوکار ظفر اقبال نیو یارکرنے کہا جس کو اس ملک سے اختلاف ہے اُس کو یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں میں اپنے دفترمیں آزادی کا جشن مناؤں گا،اچھی خان نے کہا کہ ہم سب کو اس یوم آزادی پر عہد کرنا ہوگا کہ ہم اپنے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،ظفر عباس نے کہا کہ پوری قوم کو باہمی اختلافات بھُلا کر 14اگست 2015سے صرف اور صرف پاکستان کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا یہ ملک ہے تو ہم ہیں اس وقت ہم بہت سارے مسائل کا شکار ہیں آج کے دن سب کو دعا کرنی چاییے کہ آنے والا سال ہمارے لئے خوشیاں ہی خوشیاں لائے دشمن اور حاسدین کی تمام سازشیں ناکام ہوں ماریہ عروج ،نشاء چوہدری اور ذویا نظامینے بھی ملے جُلے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اس سال یوم آزادی کے موقع پر راحت فتح علی خاں،ظفر اقبال نیویار کر اور صائمہ جہاں کے ملی نغمہ بھی ریلیز ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ راحت فتح علی خاں کے ملی نغمے کی ویڈیو بھی شوٹ کی گئی جس میں نوید رضا،فہیم مظہر سمیت نامور فنکاروں نے کام کیا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -