قصور ویڈیو سکینڈل ، کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلانے کا فیصلہ

قصور ویڈیو سکینڈل ، کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ، مقدمہ انسداد دہشتگردی ...
قصور ویڈیو سکینڈل ، کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل ، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلانے کا فیصلہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور زیادتی سکینڈل کے مقدمے میں 780 اے کی دفعات شامل  کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور دفعات کی شمولیت کے بعد  ملزموں کو آج لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق بچوں سے زیادتی کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ آئی جی پنجاب پولیس کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا ۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن اورآ ر پی او شیخوپورہ سمیت دیگر حکام  بھی شریک تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس ملزموں کی انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے موقع پر ان کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرے گی ۔ پولیس نے کہا ہے کہ قصور زیادتی سکینڈل میںملزموں پر درج ایف آئی آر میں دہشتگردی کی دفعات شامل کر لی گئیں ہیں ۔بچوں سے زیادتی کیس میں 13ملزمان گرفتار ہیں ۔

مزید :

لاہور -Headlines -