متحدہ کاعمران خان کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ ,سپیکر کے رویے کیخلاف حکمت عملی بھی طے

متحدہ کاعمران خان کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ ,سپیکر کے ...
متحدہ کاعمران خان کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ ,سپیکر کے رویے کیخلاف حکمت عملی بھی طے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ متحدہ کے اراکین نے قرارداد کی منظور ی سے متعلق حکمت عملی طے کر لی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے آصف علی زرداری اور عمران خان دونوں کیخلاف قرار داد پیش کی اس بار متحدہ اراکین صرف عمران خان کیخلاف قرارداد لا رہے ہیں ۔ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے پرانے سپیکر کیخلاف لائحہ عمل تیار کیا گیا تھا ،موجودہ سپیکر کے رویے کیخلاف بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -