مختلف اداروں کی نجکاری ، نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن سعودی کمپنی منصور المسعد کو فروخت کر دی گئی: چیئرمین نجکاری کمیشن

مختلف اداروں کی نجکاری ، نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن سعودی کمپنی منصور ...
مختلف اداروں کی نجکاری ، نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن سعودی کمپنی منصور المسعد کو فروخت کر دی گئی: چیئرمین نجکاری کمیشن

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کمپنی نے سب سے بڑی بولی دے کر نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن خرید لی جس کی تصدیق نجکاری کمیشن نے بھی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کی موجودگی میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کی نجکاری کے لئے بولی لگائی گئی جس میں سعودی عرب کی کمپنی منصور المسعد نے سب سے بڑی بولی لگا کر کمپنی اپنے نام کروا لی۔ سعودی کمپنی کی جانب سے تقریباً ڈھائی ارب روپے کی پیشکش کی گئی جس پر این پی سی سی کے 88فیصد حصص منصور المسعد کو فروخت کر دیئے گئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا تھا  کہ پاکستان پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔ نجکاری کا عمل فیسکو سے شروع کریں گے، پاکستان سٹیل اور پی آئی اے  اس وقت خسارے میں جا رہے ہیں ، اور6سے 7ماہ میں ان اداروں کی بھی نجکاری عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

بزنس -اہم خبریں -