پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا کی گاڑی کا بھارتی شہرحیدرآباد میں چالان ہو گیا, جرمانہ
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی بہو ثانیہ مرزا کی گاڑی کا بھارت کے شہرحیدرآباد میں چالان ہو گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی گاڑی کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ہوا ۔ مقامی پولیس نے ثانیہ مرزاکی گاڑی کی نمبر پلیٹ قوانین کے مطابق نہ ہونے پر 200روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدرآباد کے پوش علاقے جوبلی ہلز میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ثانیہ مرزا کی گاڑی قوانین کے مطابق نہ ہونے پر ان کا چالان کیا گیا ۔
یاد رہے کہ ثانیہ مرزا چند دنوں پہلے ہی ویمبلڈن وویمن ڈبلز کی چیمپئن بنی ہیں جس پر بھارت میں انہیں راجیو گاندھی ایوارڈ کے لئے نامزد بھی کیا جا چکا ہے اور وہ بھارتی ریاست تلنگانہ کی برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔