اچھرہ بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق ، امدادی کارروائیاں جاری

اچھرہ بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق ، امدادی ...
اچھرہ بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی ، ایک شخص جاں بحق ، امدادی کارروائیاں جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اچھرہ بازار میں پلازہ میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ،  امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ریسکیو حکام کاکہناہے کہ کئی لوگ تاحال عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے  اچھرہ بازار میں واقع پلازہ میں آتشزدگی کی وجہ سے پلازے میں پھنس جانیوالے افراد کو بحفاظت باہر نکالنے کےلئے  امدادی  ٹیمیں موقع پر موجودہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں  ۔ آگ اچھرہ کے سات منزلہ پلازہ کی تیسری منزل میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ آگ سے بچنے کیلئے تیسری منزل سے چھلانگ لگانیوالا شخص دم توڑ گیاجس کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرگودھا کا رہائشی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پلازہ میں درجنوں افراد محصور ہیں، آگ اور دھوئیں کے باعث متعدد افراد کے بے ہوش ہونے کی بھی اطلاعات آ رہی ہیں ۔ پلازہ میں پھنسے افراد کی جانب سے مدد کےلئے فون کالز موصول ہو رہی ہیں۔ پلازہ میں پھنسے افراد کو عمارت کے شیشے توڑ کر باہر نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ تین افراد نے پلازہ سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی تھی جس دوران وہ زخمی بھی ہوگئے جبکہ کئی لوگوں کی دھویں سے حالت غیر ہوگئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کیا  جارہاہے ۔

مزید :

لاہور -