پاکستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم کی ملاقات،اقتصادی اور تجارتی شعبے میں تعاون پر اتفاق

پاکستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم کی ملاقات،اقتصادی اور تجارتی شعبے میں ...
پاکستان اور بیلا روس کے وزرائے اعظم کی ملاقات،اقتصادی اور تجارتی شعبے میں تعاون پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منسک(مانیٹرنگ دیسک)وزیر اعظم نواز شریف اوربیلا روس کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف بیلا روس کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم ہیں اس سے پہلے کوئی بھی پاکستانی وزیراعظم بیلاروس کے دورے پر نہیں گئے ۔وزیراعظم دورے کے دوران بیلاروس کے ایوان نمائندگان اور ری پبلک کونسل کے چیئرمین سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ وزیراعظم اور بیلا روس کے صدر کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے صدر مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح بھی کریں گے۔ راناتنویر اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -